ابن مبشر بن جبر انصاری۔ رضی اللہ عنہ۔ بنی عبید بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس سے ہیں۔ بنی عبید اوس کی ایک شاخ ہیں۔ انکا صحابی ہونا چابت ہے۔ ان کا شمار اہل مدینہ میں ہے۔ ان سے اسحاق بن سالم نے رویتک ی ہے۔ سعید بن ابی مریم نے ابراہیم بن سوید سے انھوں نے انیس بن ابی یحیی سے انھوں نے سحاق بن المس ے جو نبی نوفل بن عدی کے غلامتھے انھوںنے بکر سے روایت کی ہے کہ میں عبدالفطر اور عید الاضحی کے دن رسول خدا ﷺ کے ہمراہ عیدگاہ جایا کرتا تھا ہم لوگ (دادی) بطحان کے بیچ میں ہو کے چلتے تھے یہاں تک کہ عیدگاہ پہنچ کر رسول خدا ﷺ کے ہمراہ نماز پڑھتے تھے پھر وادی (٭دوسری حدیثوں میں اس سے زیادہ صحیح ہیں وارد ہوا ہے کہ عیدین کی نماز پڑھنے حضرت جس راستہ سے جاتے تھے اس راستہ سے لوٹتے نہ تھے) بطحان میں سے ہو کے رسول خدا ﷺ کے ہمراہ لوٹتے تھے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ ابن مندہ نے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے ہم اس کو صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ اس حدیث کی روایت کرنے میں سعید ابراہیم سے متفرد ہیں میں کہتا ہوں کہ ابو عمر نے کہا ہے کہ ان سے اسحاق بن سالم نے اور انیس بن یحیی نے روایت کی ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے انیس صرف اسحاق سے روایت کرتے ہیں واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)