ابن عسکر بن وتار۔ یہ ابن مندہ اور ابو نعیم کا قول ہے ان دونوں نے بیان کیا ہے کہ یہ نبی ﷺ کے حضور میں وفد بن کے آئے تھے اور فتح مصر میں شریک تھے یہ ابن یونس سے منقول ہے اور ابن ماکولا نے بیان کیا ہے کہ برح بکسر باء معجمہ و سکون راء و حاء مہملہ بیٹے ہیں عسکر بن وثار بن کرع بن حضرمی بن نعمان بن مہری بن حیدان بن عمرو بن الحاف بن قضاعہ کے نبی ﷺ کے حضور یں حاضر ہوئے تھے اور فتح مصر میں شریکت ھے وہاں کچھ زمیں انھیں بطور معافی کے ملی تھی اور وہیں سکونت اختیار کر لی تھی اہل مصر میں یہ مشہور ہیں ابن ماکولا نے کہا ہے کہ ابن یونس کہتے تھے میں نے نسب قدیم کی بعض پرانی کتابوں میں ابن لہیعہ کے ہاتھ کا لکھا ہوا دیکھا ہے کہ برح عسکر کے بیٹے تھے اور انھوںنے ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہے جیسا ہم نے ذکر کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)