بن عرفجہ بن بریح۔ ابن مندہ نے کہا ہے کہ عبدالرحمن بن محمد محاربی نے لیث بن ابی سلیم سے انھوں نے زیاد بن علاقہ سے انھوںنے بریح بن عرمجیہ یا عرفجہ بن بریح سے ایسا ہی نقل کای ہے۔ (یہ شک محاربی نے کیا ہے) کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا میرے بعد فتنے اور (بہت سے) فتنے ہوں گے اس حدیث کو اور لوگوں نے لیث سے اسی سندکے ساتھ نقل کیا ہے ابو نعیم نے اس حدیث کو ذکر کر کے کہا ہے کہ (عرفجہ بن بریح) وہم ہے بلکہ صحیح نام عرفجہ بن ضریح یا ضریح بن عرفجہ ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)