شہائی فسلفی۔ بریل شہالی سے مروی ہے کہ رسول خا ﷺ کا گذر ایک شخص پر ہوا جو اپنے اصحاب کے لئے کھانا پکا رہا تھا اور اسے آگ کی تیزی سے تکلیف ہو رہی تھی رسول کدا ﷺ نے فرمایا اب تجھے دوزخ کی گرمی نہ پہنچے گتی۔ ابن مندہ نے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے صرف اسی سند سے مروی ہے۔ ابو نعیم نے کہا ہے کہ بعض لوگوں نے بریل شہالی کو صہابہ میں ذکر کیا ہے حالانکہ یہ وہم ہے۔
میں کہتا ہوں کہ ابن مندہ نے کہا ہے ان کا صحابی ہونا ثابت نہیں۔ انھیں ابن مندہ اور ابو نعیم نے حرف بے میں ذکر یا ہے جیسا کہ م نے ذکر کیا اور ابن ماکولا نے کہا ہے ہ نزیل شہالی نون کے ساتھ بع لوگ ان کو شاہلی بھی کہتے ہیں ایک شیخ تھے مہمانسراے کے متعل ان کی ایک حکایت مشہور ہے ان سے ابو عمرو نامی ایک شیخ نے روایت کی ہے ان کا شمار مقام بقیہ کے مجہول شیوخ میں ہے اور ابو سعد سمانی نے کہا ہے کہ سلفی ایک شاخ ہے کلاع کی جو قبیلہ ہے حمیر کا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)