ابن زید بن نعمان بن زید بن عامر بن سود بن ظفر انصاری اوسی احد میں اور احد کیبعد تمام غزوات میں شریک ہوئے قتادہ ابن نعمان کے بھتیجے ہیں۔ یہ شاعر بھی تھے یہ ابن ماکولا کا قول ہے یہ وہ برذع نہیں ہے جن کا ذکر پہیل ہوا یہ انصاری ہیں اور وہ جذامی تھے یہ قدیم الاسلام ہیں اور وہ متاخر اسلام تھے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)