ابن مجنع بکائی۔ ناحیہ ضریہ میں فروکش پہوا کرتے تھے۔ ان کا تذکرہ محمد بن سعد کاتب واقدی نے چھٹے طبقہ میں ان لوگوں کے ذیل میں کیا ہے جنھوںنے نبی ﷺ کی صحبت اٹھائی ہے انھوں نے کہا ہے کہ بشربن ہجنع بکائی نحیہ ضریہ میں فروکش ہوا کرتے تھے یہ ان لوگوں میں سے تھے جو نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے تھے اور اسلام لائے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)