یہ بیٹے ہیں راعی العیر اشجعی کے۔ ایاس بن سلمہ بن اکوع نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ نبیﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جس کا نام بسر بن راعی العیر تھا وہ اپنے بائیں ہاتھ سے کھا رہا تھا حضرت نے اس سے فرمایا کہ داہنے ہاتھ سے کھا اس نے کہا میں داہنے ہاتھ سے نہیں کھا سکتا آپ نے (ناخوش ہو کر) فرمایا تو اب نہ کھا سکے گا چنانچہ پھر اس کا داہنا ہاتھ اس کے منہ تک نہ اٹھتا تھا۔ ان کا تذکرہ ابو نعیم نے ابن مندہ نے لکھاہے اور ابو نصر بن ماکولا نے کہا ہے کہ بسر بن راعی العیر وہی شخص ہیں جنھیں نبی ﷺنے حکم دیا تھا کہ اپنے داہنے ہاتھ سے کھائو اور انھوںنے کہا تھا کہ میں نہیں کھا سکتا اور ابن ماکولا نے ان کے نام میں اختلاف نہیں بیان کیا حالانکہ ان کی علوت سے کہ مختلف فیہ ناموںمیں وہ اختلاف کو بیان کیا کرتے ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)