یہ بسر بیٹے ہیں محجن دولی کے۔ مدینہ میں رہتے تھے انھوںنے نبی ﷺ سے روایت کی ہے ان سے حنظلہ بن علی اسلمی نے رویت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے ظہر کی نماز اپنے مکان میں پڑھی بعد اس کے نبی ﷺ کے حضور میں گیا آپ اپنی مسجد میں لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھا رہے تھے میں نے دوبارہ نماز نہ پڑھی پھر میں نے اس کا ذکر اپ سے کیا آپ نے فرمایا تم نے ہمارے ساتھ نماز کیوں نہ پڑھی میں نے عرض کیا کہ میں پڑ چکا تھا آپ نے فرمایا اگرچہ پڑھ چکے تھے جب بھی پڑھنا چاہئے تھا اس حدیث کو زید بن اسلم نے بسر بن محجن سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کیا ے اور یہی صحیح ہے۔ یہ ابن مندہ کا قول ہے انھوںنے کہا ہے کہ بخاری نے کہا ہے کہ یہ تابعی ہیں ابو نعیم نے بھی کہا ہے کہ یہ تابعی ہیں بعض لوگوں نے یعنی ابن مندہ نے ان کو صحابہ میں ذکر یا ہے مگر ان کا صحابی ہونا ثابت نہیں ہاں ان کے بیٹے محجن البتہ صحابی ہیں۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)