ابن عرقطہ بن خشخاش جہنی۔ بعض لوگ انھیں بشیر کہتے ہیں ابن مندہ نے کہا ہے ہ پہلا ہی قول زیادہ صحیح ہے فتح مکہ میں رسول کدا ﷺ کے ہمراہ تھے ان سے عبداللہ بن حمید جہنی نے ایک شعر روایت کیا ہے جو انھیں کا کہا ہوا ہے وہ شعر یہ ہے
ونحن غداۃ الفتح عند محمد طلعنا امام الناس الفامقدما
(٭ترجمہ۔ ہم فتح مکہ کی صبح کو محمد (ﷺ کے پاس تھے ہم لوگوں کے آگے رہتے تھے)
ان کا تذکرہ ابنمندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)