غنوی۔ کنیت ان کی ابو عبداللہ ہے اور بعض لوگ ان کو خثعمی کہتے ہیں۔ ان سے ان کے بیٹے عبیداللہ نے روایت کی ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم سے
ابو یاسر بن ابی حبہ نے اپنی سند سے عبداللہ بن احمد تک خبر دی وہ کہتے تھے کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھے کہ ہمس ے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا اور میں نے عبداللہ بن محمد بن ابی شیبہ ے سنا وہ کہتے تھے کہ ہمیں زید بن حباب نے خبر دی وہ کہتے تھے کہ مجھ سے ولید بن مغیرہ معافری نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھ سے عبداللہ بن بشر خثعمی نے اپنے والد سے نقل کر کے بیان کیا کہ نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ یقینا تم لوگ قسطنطنیہ کو فتح کر لو گے اس وقت مسلمانوں کا سدار ایک بہت عمدہ شخص ہوگا اور وہ لشکر بھی بہت عمدہ لشکر ہوگا بشر کہتے تھے کہ مجھے سلمہ بن عبدالملک نے بلایا ور مجھ سے پوچھا تو میں نے اس سے یہ حدیث بیانکر دی پھر س نے قسطنطنیہ کا جہاد کیا۔ اس حدیث کو ابو کریب نے زید بن حباب سے انھوں نے ولید بن مغیرہ سے انھوں نے عبید اللہ بن بشڑ غوی سے انوں نے اپنے والد سے روایت کی اہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)