یہ حارثی ہیں بعض لوگ انھیں کعبی کہتے ہیں۔ کنیت ان ی ابو عصام ہے۔ ابو نعیم نے کہا ہے کہ یہ بسیر بیٹے ہیں فدیک کے اور ابن مندہ نے بشیر بن فدیک کو بسیر حارثی کے علاوہ کھا ہے جن کی کنیت ابو عصام ہے۔ بشیر بن فدیک کے بیان میں انشاء اللہ اس کی بحث ہوگی انھوں نے حضرت کو دیکھا ہے اور ان کے بیٹے بھی صحابی ہیں ان سے ان کے بیٹے عصام بن بشیر نے روایت کی ہے کہ یہ کہتے تھے مجھے میری قوم بنی
حارث نے نبیﷺ کے حضور میں بھیجا اور اپنے مسلمان ہونے کی خبر کہلا بھیجی چنانچہ میں حضور میں پہنچا آپ نے فرمایا تم کہاں سے آئے ہو میں نے عرض کیا کہ میں اپنی قوم بنی حارث بن کعب کی طرف ان کے اسلام کی خبر لے کر حضور میں آیا ہوں آپنے فرمایا مرحبا۔ تمہارا کیا نام ہے میں نے عرض کیا کہ میرا نام اکبر ہے آپنے فرمایا نہیں تمہارا نام بشیر ہے ور حارث بن کعب بیٹے ہیں علہ بن جلد بن مالک بن اودبن زید بن بشجب ابن عریب بن زید بن کہلان بن سبا کے اس نسب کو صرف بو عمر نے ذکر کیا ہے۔ انکا تذکرہ ابن مندہ اور ابو عمر نے لکھا ہے مگر ابن مندہ نے کہا ہے کہ بشیر کعبی بنی حارث بن کعب سے تھے اور یہ نسب غریب ہے کیوں کہ کوئی شخص ان کو حارثی کے علاوہ اور کچھ نہیں کہتا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)