ابن عبداللہ انصاری۔ قبیلہ بنی حارث بن خزرج سے ہیں جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔ ان کا نسب انصار میں معلوم نہیں ہوتا بعض لوگ ان کوبشیر کہتے ہیں یہ ابو عمر کا بیان ہے۔ ہمیں عمار نے سلمہ بن فل سے انھوں نیابن اسحاق سے جنگ یمامہ میں جو انصار قبیلہ بنی حارث بن خزرج سے شہید ہوئے تھے ان میں بشر بن عبداللہ کا نام بھی رویات کیا ہے ان کا نسب نہیں بیان کیا انشاء اللہ ان کا تذکرہ بشیر کے نام میں بھی آئے گا۔انکا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)