ابن عقربہ جہنی۔ اور بعض لوگ ان کو بشیر بھی کہتے ہیں ان کا شمار اہل فلسطین میں جو کنیت ان کی ابو الیان ہے۔ ان سے عبداللہ بن عوف نے روایت کی ہے ہ انھوں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص لوگوںکے دکھانے کے لئے کوئی کام کرے گا قیامت کے دن اللہ تعالی بھی اس کے ساتھ دکھانے سنانے کا معاملہ کرے گا ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو عمر نے لکھاہے اور ابو نعیم نے ان کا تذکرہ بشر بن راعی العیر کے بیان میں لکھا ہے ور کہا ہے کہ صحیح نام بشیر ہے۔ ہم بھی انشاء اللہ ان کا ذکر بشیرکے نام میں کریں گے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)