ابن حجاش۔ بعض لوگ ان کو بسر بضم باد سین مہملہ کہتے ہیں۔ ان کا تذکرہ اوپر ہچچکا ہے اور وہی زیادہ مشہور ہے۔ ابو عمر نے کہا ہے کہ یہ قریشی ہیں مگر میں نہیں جانتا کہ یہ قریش کے کس گھرانے کے ہیں۔ بالاخر شام میں سکونت اختیار کی تھی اور مقام جمص میں وفات پائی ان سے جبیر بن نفیر نے روایت کی ہے۔ ابن مندہ نے کہا ہے کہ اہل شام کہتے ہیں کہ ان کا نام بشڑ تھا اور اہل عراق ان کو بسر کہتے ہیں۔ دارقطنی نے کہا ہے کہ ان کا نام بسر ہے سین مہملہ کے ساتھ اور بشر صحیح نہیں ہے امیر ابو نصر ابن ماکولا نے بھی ایسا ہی لکھا ہے۔ انک ا تذکرہ ابو عمر اور ابن مندہ نے لکھا ہے اور ابو نعیم نے ان کو بسر میں بیان کیا ہے ور کہا ہے کہ بعض لگ ان کوبشر کہتے ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)