ابن حارث۔ حارث کا نام ابیرق بن عمرو بن حارثہ بن ہثیم بن ظفر بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس انصاری اوسی ظفری۔ احد میں یہ اور ان کے دونوں بھائی مبشر اور بشیر شریک تھے۔ بشیر ایک شاعر تھا منافق رسول خدا ﷺ کے اصحاب کی ہجو کیا کرت تھا اور محتاج تھا ایکمرتبہ رفاعہ بن زید کی زرہ چرالی تھی بالاخر ماہ ربیع الاول سن۴ھ میں مرتد ہوگیا تھا۔ بشر کا منافق ہونا کسی نے بیان نہیں کیا واللہ اعلم اور لوگوں نے ان کا تذکرہ ان صحابہ میں لکھا ہے جو نبی ﷺ کے ہمراہ جنگ احد میں شریک تھے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)