ابن معاذ اسدی۔ ابو نصر احمدبن احید بن نوح بزاز نے رویت کی ہے کہ انھوں نے ابو سعید سے انھوں نے جابر بن عبداللہ ابن جابر عقیلی سے سن۲۴۶ھ میں سنا وہ کہتے تھے مجھے بشر بن معاذ اسدی نے جو اہل ثور و سمیرا تھے بیان کیا کہ انھوں نے ور ان کے باپ نے نبی ﷺ کے مراہ نماز پڑھی ان کی عمر اس وقت دس برس کی تھی نبی ﷺ ہمارے امام تھے اور جبریل نبی ﷺ کے امام تھے نبی ﷺ جبریل کے عکس کی طرف جو
مثل سایہ ابر کے تھا دیکھتے جاتے تھے جب وہ سایہ حرکت کرتا تھا تو نبی ﷺ رکوع کرتے تھے بشر بن معاذ کے پاس اس کے سوا اور کوئی حدیث نہ تھی۔ ابو نصر کہتے تھے جابر کو ڈیڑھ سو برس کا زمانہ گذر سو اس طریقہ کے او کسی طرح وہ معروف نہیں ہیں۔ انکا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)