ابن مزن نضری۔ ہمیں خطیب ابو الفضل بن طوسی نے اپنی سند سے ابودائود طیالسی تک خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے شعبہ نے ابو اسحاق سے انھوںنے بشربن حزن نضری سے نقل کر کے بیانکیا کہ وہ کہتے تھے ایکمرتبہ رسول کدا ﷺ کے سامنے اونٹ الون اور بکری والوں نے باہم فخر کیا تو رسول خد ﷺ نے فرمایاکہ دائود (٭معلوم ہوا کہ بکری والوں کو اونٹ ولاوں پر فضیلت ہے) جب پیغمبر بنائے گئے تو وہ بکریاں چراتے تھے اور موسی جب نبی کئے گئے تو وہ بکریاں چراتے تھے اور میں جب نبی کیا گیا تو میں اپنے گھر والوںکی بکریاں مقام جیاد میں چرایا کرتا تھا۔ ابو نعیم نے کہا ہے کہ اس حدیث کو ابودائود نے شعبہ سے روایت کیا ہے اور شعبہ کے علاوہ اور لوگوں نے بھی ان کی موافقت کی ہے اور ابن عدی وغیرہ نے اس حدیث کو شعبہس ے انھوںنے ابو اسحاق سے انھوں نے عبدہ بن مزن سے روایت کیا ہے ور یہی صحیح ہے۔ اس حدیث کو ثوری نے اور زکریا بن ابی زائدہ نے اور اسرائیل وغیرہ نے ابو اسحاق سے رویت کیا ہے اور سب نے عبدہ کہا ہے اور ابو عمر نے ان کا تذکرہ عبدہ کے نام میں کیا ہے اور ابن مندہ ور ابو نعیم نے بشر کے بیان میں ان کا تذکرہ لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)