ابن قحیف۔ ان کا تذکرہ احمد بن سیار مروزی نے ان صحابہ میں کیا ہے جنھوں نے نبی ﷺ سے حدیثیں سنی ہیں۔ مگر اس میں ان سے وہم ہوگیا ہے یہ صحابی نہیں ہیں ان کو بخاری نے تابعین میں ذکر کیا ہے۔ اور احمد بن سیارنے یحیی بن یحیی سے انھوںنے محمد بن جابر سے انھوں نے سماک بن حرب سے انھوں نے بشر بن قحیف سے رویت کی ہے انھوں نے کہا کہ میں رسول خدا ﷺ کے ہمراہ نماز میں شریک ہوا کرتا تھا حضرت بعد نماز کے اپنا منہ مقتدیوں کی طرف پھیر لیا کرتے تھے کبھی بائیں جانب اور کبھی داہنی جانب۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ نہ یہ صحابی ہیں نہ انھوںنے حضرت کو دیکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)