ابن سحیم غفاری۔ حرام بن غفار بن ملیل کی اولاد سے ہیں۔ اور بعض لوگ ان کو نہزی کہتے ہیں۔ ان کا شمار اہل حجاز میں ہے کراع غمیم و ضجنان میں رہتے تھے اس کو ابن مندہ اور ابو نعیم نے محمد بن سعد سے نقل کیا ہے۔ اور ابو عمر نے کہا ہے کہ بشر بن سحیم بن حرام بن غفر ابن طیل بن ضمرہ بن بکر بن عبد مناہ بن کنانہ غفاری۔ ان سے نافع بن جبیر بن مطعم نے ایک حدیث ایام تشریق کی بابت روایت کی ہے کہ وہ کھانے پینیکے دن ہیں انھوںنے کہا ہے کہ اس کے سوا اور کوئی حدیچ ان کی مجھے یاد نہیں پڑتی اور بعض لوگ ان کو نہری کہتے ہیں اور انھوں نے کہا ہے کہ واقدی نے بیان کیا ہے کہ بشر بن سحیم خزاعی کراع غمیم و ضجنان میں رہتے تھے اکثر لوگ انھیں غفاری کہتے ہیں۔ ہمیں ابو یاسر بن ابی حبہ نے اپنیسند سے عبداللہ بن احمد سے نقل کر کے خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھے میرے والد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں وکیع نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں سفیان نے خبر دینیز عبدالرحمن نے سفیان سے انھوں نے حبیب بن ابی چبت سے انھوں نے نافع بن جبیر بن مطعم سے انھوں نے بشر بن سحیم سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ تشریق کے دن خطبہ پڑھا عبدالرحمن نے بیانکیا کہ حج کے زمانے میں خطبہ پڑھا اور فرمایا کہ جنت میں سوا مسلمان کے کوئی داخل نہ ہوگا۔ یہ زمانہ کھانے پنے کا ہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)