ابن ابی زید نام نا کا ثابت بن زید ہے۔ ابو زید ان چھ آدمیوں میں تھے جنھوں نے رسول خدا ﷺ کے عہد میں قران جمع کیا تھا۔ جنگ حرہ میں شہید ہوئے یہ ابن مندہ نے محمد بن سعد سے نقل کیا ہے۔ ان کا یہ کہنا کہ جنگ جسر میں شہید ہوئے وہم اور تصحیف ہے وہ جنگ جسر میں شہید ہوئے جس دن ابو عبیہ ثقفی عراق میں شہید ہوئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کا زمانہ تھا وہ دن قس ناطف کا تھا۔ انھوں نے جسر کوحرہ لکھ دیاواللہ اعلم ابو عمر اور کلبی نے بھی ان کا ذکر لکھا ہے مگر انھوں نے لکھا ہے کہ ابو زید کا نام قیس بن سکن ہے انھوں نے قرآن جمع کیا تھا۔ لوگ ابو زید کے نام میں بہت اختلاف کرتے ہیں جو ابو زید کے بیان میں آئے گا ابو عمر نے بشیر بن زید انصاری کا تذکرہ لکھاہے اور کہا ہے کہ کلبی نے بیان کیا ہے کہ ان کے والد ابو زید احد کے دن شہید ہوئے اور بشیر بن ابی زید اور ان کے بھائی وداعہ بن ابی زید صفین میں حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ تھے پس میں نہیں جانتا کہ آیا یہ وہی ابو زید ہیں جن کا تذکرہ یہاں ہوا یا کوئی اور ہیں۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو عمر نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)