کنیت ان کی ابو جمیلہ۔ انھوں نے نبی ﷺ کی زیارت کی ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ نے ابن سعد کاتب واقدی سے نقل کیا ے اور ابو نعیم نے لکھا ہے کہ بعض لوگوں یعنی ابن مندہ نے ان کیبیان میں تصحیف کر دی ہے ان کا تذکرہ لکھا ہے مگر ان کی کوئی روایت نہیں لکھی ان کا صحیح نام سنین ہے کنیت ابو جمیلہ ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)