ابن عنبس بن زید بن عامر بن سواد بن ظفر۔ ظفر کا نام کعب بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس ہے انصاری ہیں ظفری ہیں۔ احد میں اور خندق میں اور تمام غزوات میں رسول خدا ﷺ کے ہمراہ رہے اور حبر ابی عبید کے دن سہید ہوئے۔ انکا تذکرہ طبری نے لکھا ہے۔ بشیر بن عنبس فارس حوا کے نام سے مشہور ہیں حوا ان کے گھوڑے کا نام تھا یہ بشیر قتادہ بن نعمان بن زید کے چچازاد بھائی ہیں جن کی آنکھ جنگ احد میں شہید ہوگئی تھی اور اس سبب سے نبی ﷺ نے انھیں میدان سے واپس کر دیا تھا یہ بشیر رفاعہ بن زید بن عامر کے بھائی ہیں جنھوں نے بنی ابیرق کی زرہ چرائی ھی۔ بعض لوگوں نے ان کا نام بسیر یے اور سین مہملہ کے ساتھ بھی لکھا ہے۔ ان کا تذکرہ انشاء اللہ آغے بھی آئے گا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)