ابن عرفطہ بن خشخاش جہنی فتح مکہ میں رسول خدا ﷺ کے ہمراہ شریک تھے بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام بشڑ ہے ان کا حال بشر کے نا میں گذر چکا ہے انھوںنے فتح مکہ کے متعلق کچھ شعر بھی کہے تھے ان میں کا ایک شعر یہ ہے۔
ونحن غداۃ الفتح محمد طلعنا امام الناس الفامقدما
(٭ترجمہ۔ ہم فتح مکہ کے دن محمد ﷺ کے ہمراہ تھے۔ ہم سب لوگوں کے آگے آگے رہتے تھے)
ان کا تذکرہ ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)