ابن حارث انصاری۔ انکا تذکرہ عبد بن حمید نے ان لوگوں یں یا ہے جنھوں نے نبیھ کا شرف زیارت حاصل کیا ہے حالانکہ یہ وہم ہے ان کا شمار تابعین میں ہے۔ دائود آمدی نے شعبی سے انھوں نے بشیر بن حارث سے روایت کی ہے کہ بشر نے یا بشیر نے کہا کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ جب (قرآن کے) کسی حرف میں تم اختلاف کرو کہ بے ہے یا تے تو س کو بے کے ساتھ لکھ دو۔ اس کو ایک جماعت نے شعبی سے انھوںنے بشر بن حارث سے انھوں نے ابن مسعود ے رویت کی اہے۔ یہ ابن مندہ اور ابو نعیم کابیان تھا مگر ابو عمر نے ابن ابی حاتم سے ان کا صحابی ہونا نقل کیا ہے اور اس میں کوئی غلطی نہیں بیان کی۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)