ابن تیم۔ ان کا تذکرہ محمد بن عثمان بن ابی شیبہ نے وحدان میں کیا ہے۔ ہمیں ابو موسی نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حسن بن احمد نے خبر دی وہ کہت تھے ہمیں احمد بن عبداللہ حفظ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن احمد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیںکے بن عثمان بن ابی شیبہ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں منجاب نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عبداللہ بن احلج نے اپنے والد سے انھوں نے عکرمہ سے انھوں نے بشیر بن تیم سے نقل کر کے خبر دی کہ نبی ﷺ نے اہل بدر سے مختلف فدیے لئے اور حضرت عباس سے فرمایا کہ تم بھی فدیہ دے کے اپنی جان بچالو۔ انھیں بشیر سے معروف بن خربوز نے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا جب وہ شب آئی جس میں نبی ﷺ پیدا ہوئے تھے تو میں نے کسری (شاہ فارس) کے تمام اونٹ اور گھوڑے دیکھے اور دیکھا کہ دریائے دجلہ ٹوٹ گیا اور ساوہ ندی خشک ہوگئی اور آتش فارس بجھ گئی اور انھوں نے پورا قصہ معہ اشعار کے بیان کیا۔ ان کا تذکرہ ابو موسی اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)