ابن عمرو بن محصن۔ کنیت ان کی ابو عمر ہے انصاری ہیں۔ ان کے ام میں اختلاف ہے بعض لوگ ان کو بشیر کہتے ہیں اور بعض لوگ بشر کہتے ہیں ان کا مفصل حال اس سے پیشتر گذر چکا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھاہے اور کہا ہے کہ یہ جنگ صفین میں شہید ہوئے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی اور ابو عمر نے لکھاہے اور کہا ہے کہ ابو عمرہ والد عبدالرحمن بن ابی عمرہ کے نام میں اختلاف ہے ہم ان کا تذکرہ کنیت کے بیان میں انشاء للہ تعالی لکھیں گے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)