ابن یزید ضبعی۔ انھوںنے جاہلیت کا زمانہ بھی پایا تھا۔ ان کا شمار اہل بصرہ میں ہے۔ ابو عمر نے لکھاہے کہ خلیفہ بن خیاط نے ایک مرتبہ ان کا نام یزید بن بشر بتایا تھا مگر پہلا ہی قول زیادہمشہور ہے۔ ان سے ابو الاشب ضبعی نے رویت کی کہ انھوں نے کہا رسول خدا ﷺ نے ذی فار کے دن فرمایا آج عرب نے عجم سے انتقام لے لیا۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)