ابن معبد۔کنیت انکی ابو بشر اسلمی ہے ان صحابہ میں ہیں جنھوں نے درخت کے نیچے بیعۃ الرضوان کی تھی ان کے بیٹیبشرنے بواسطہ ان کے نبی ﷺ سے رویت کیا ہے کہ حضرتنے فرمایاجو شخص اس ترکاری یعنیلہسن کو کھائے وہ ہمارے قریب آکے بات نہ کرے ابو عمر نے کہا ہے کہ یہ محمد بن بشر بن بشیر اسلمی کے دادا ہیں ان کی اور حدیث بھی ہے وہ بھی ان کے بیٹے نے ان سے رویت کی ہیکہ ان کے پاس اشنان (٭اشنان ایک قسم کی خوشبو دار گھاس ہے) وضو کرنے کے لئے لایا گیا انھوں نے س کو اپنے داہنے ہاتھ میں لے لیا۔بعض گنواروں نیان پر
اعتراض کیا تو انھوںنے کہا کہ ہم ہر اچھی (٭اچھی چیز سے مراد حلال اور پاک چیز) چیز کو اپنے داہنے ہاتھ میں لیتے ہیں۔ انکا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)