یہ بیٹے ہیں جابر بن عراب بن عوف بن ذوالہ عبسی کے۔ یہ ابن مندہ اور ابو نعیم کا بیان ہے۔ اور ابو عمر نے لکھا ہے کہ یہ عکی ہیں (قبیلہ عکہ سے) ور بعض لوگ ان کو غافقی کہتے ہیں ان سب لوگوں نے لکھا ہے کہ ابن یونس نے ان کا تذکرہ ان صحابہ میں کیا ہے جو فتح مصر میں شریک تھے اور کہا ہے کہ نہ یہ صحابی ہیں اور نہ انھوں نے کوئی روایت کی ہے۔
میں کہتا ہوں کہ بعض لوگوں نے جو عکی کہا ہے اور بعض لوگون نے عبسی کہا ہے اس می کچ اختلاف نہیں ہے کیوں کہ عبسی میں نسبت ہے عبس بن صحار ابن عک ک یطرف نہ عبس بن بفیض بن ریث بن غطفان کی طرف ان کے نسب کا سیاق اس پر دلالت کرتا ہے نسب ان کا یہ ہے بشیر بن جابر ابن عراب بن عوف بن ذوالہ بن شیوہ بن ثوبان بن عبس بن صحار۔ اور اسی طرح عکی اور غافقی کے درمیان میں بھی اختلاف نہیں ہے کیوں کہ غافق بیٹے ہیں شاہد بن عک بن عدنان کے عبس اور غافق دونوں چچازاد بھائی ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)