بزیادت بائ۔ بعض لوگ ان کو بصرہ کہتے ہیں اور بعض لوگ کہتے ہیں نضلہ غفاری۔ ان سے سعید بن مسیب نے روایت کی ہے کہ انھوںنے ایک کنواری عورت سے نکاح کیا جباس سے خلوت کی تو اس حاملہ پایا رسول خدا ﷺ نے ان دونوں کے درمیان میں تفریق کرا دی اور فرمایا کہ جب عورت کو وضع حمل ہو جائے تو اس پر حد جاری کر دیا اور آپ نے اس عورت کو بوجہ اس کے کہ انوںنے اس سے خلوت کی تھی مہر دلوا دیا اور یہ حدیث اس طرح بھی رویت کی گئی ہے کہ سعید راوی ہیں ایک انصاری شخص سے جن کا نام بصرہ تھا اور اس روایت میں اتنا مضمون زیادہ ہے کہ حضرت نے انس ے فرمایا لڑکا تمہارا غلام ہوگا۔ انکا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)