ابن زید جذامی جو رفاعہ بن زید کے بھائی ہیں ملک شام کے مقام بیت جبرین میں فروکش تھے۔ انکی حدیث محمد بن سلام بن زید بن رفاعہ بن زید رفاعی نے جو قبیلہ بنی ضبیب کے تھے اپنے والد سلام سے انھوں ن اپنے والد رفاعہ بن زید ے روایت کی ہے انھوں نے کہا ہ میں اور میرے قوم کی ایک جماعت رسول خدا ﷺ کے پاس گئے ہم دس آدمی تھے پھر انھوں نے اپنی قوم کے پاس لوٹنے ور برذع اور سوید کے اسلام لانے کا حال بیان کیا ہے۔ انکا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔