یہ انصار میں سے ایک شخص ہیں حضرت عمر بن خطاب نے انھیں عمان کا حاکم مقرر فرمایا تھا پھر انھیں معزول کر کے عمان کی حکومت بھی عثمان بن ابی العاص کو دے دی۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھ ہے اور کہا ہے کہ مجھے ان کا نسب معلوم نہیں مگر ان کا یہ قصہ مشہور ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)