ابن حیی۔ ان کا تذکرہ حسن بن سفیان نے وحدان میں کیا ہے۔ ہمیں محمد بن عمر بن ابی عیسی نے کتابۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حسن بن احمد یعنے ابو علی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حافظ ابو نعم نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو عمرو بن حمدان نے خبر دی وہ کہتے تھے میں حسن بن سفیان نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں مقدمی یعنی محمد بن ابی بکر نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حبیب بن سلیم نے بلال بن یحیی سے انھوں نے نبی ﷺ سے نقل کر کے خبر دی آپ فرماتے تھے کہ اللہ تعالی کی بخشش بندے پر دنیا میں یہ ہیک ہ اس کے گناہوں کو دنیا میں چھپائے اور سب سے پہلی سوائی خدا کی طرف سے یہ جو کہ اس کے گناہ ظاہر کر دیے جائیں ابو نعیم نے کہا ہے کہ میں ان بلال کو عبسی کوفی سمجھتا ہوں جو حضرت حذیفہ کے شاگرد تھے صحابی نہیں ہیں۔ ان کا تذکرہ ابو نعیم اور ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)