یہ انصاری تے، جنہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث روایت کی ہے کہ قیامت کے دن خدا کے سامنے ستّر امتیں پیش ہوں گی۔ ہم ان سب سے زیادہ معزّز اور
باوقار ہوں گے ابو نعیم لکھتا ہے کہ ابو العباس ہروی نے اس صحابی کا ذکر ان لوگوں کے ذکر کے ساتھ کیا ہے جن کا نام محمّد تھا محمد بن حزم سے قتادہ نے جو تابعی
ہیں روایت کی جس صحابی کا نام محمّد بن عمر بن حرم ہے۔ ان کا ذکر بعد میں آئے گا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس کی تخریج کی ہے۔