ابو موسی نے کہا ہے کہ عبدان نے ان کا تذکرہ صحابہ میں کیا ہے اور اپنی اسناد سے خطاب بن محمد بن بولی سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے رویت کی ہے کہ انھوں نے کہا رسول خدا ﷺ نے فرمایا گرم (٭گرم کھانیکی ممانعت سے مراد ایسے گرم کھانے کی ممانعت ہے جو تکلیف دے اور بدقت کھایا جائے) کھانے کے کھانے سے بچو کیوں کہ وہ برکت کو دور کر دیتا ہے تم ٹھنڈا کھانا کھائو کیوں کہ وہ خو گوار ہوتا ہے اور اس میں برکت زیادہ ہوتی ہے ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)