ابو موسی نے کہا ہے کہ ان کا تذکرہ علی بن سعید عسکری نے افراد میں کیا ہے اور ابوبکر بن علی نے بھی ان کا ذکر کیا ہے ہمیں ابو موسی اصفہانی نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے قاضی ابو محمد عبداللہ بن محمد بن عمر نے جو میرے والد کے چچا تھے مجھے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں علی بن سعید نے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے قاسم بن یزید اشجعی نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں وکیع نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں سفیان نے ابن جریح سے انھوں نیابن مثنی سے انھوں نے بوذان سے روایت کر کے خبر دی کہ وہ کہتے تھے رسول خدا ﷺ نے فرمایا جس کسی کے سامنے اس کا بھائی مسلمان عذر کرے اور وہ اس کے عذر کو قبول نہ کرے اسپر اس قدر گناہ ہوگا جس قد رعذر نہ کرنے والے کا گناہ ہوگا۔ ابو موسی نے ایسا ہی لکھاہے مگر مشہور نام ان کا جودان ہے جو جیم کی ردیف میں ان شاء للہ آئے گا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)