ابن اوس بن خالد۔ نبی ﷺ کے ہمراہ آپ کے کسی غزوہ میں شریک وہئے تھے اور اپنے ساتھ وہ گھوڑے لے گئے تھے تو انھیں نبی ﷺ نے مال غنیمت سے پانچ حصہ دیے۔ یہ ابن مندہ اور ابو نعیم کا بیان ہے اور ابو عمر نے کہا ہے براء بن اوس بن خالد بن جعد بن عوف بن مبذول بن عمرو بن غنم بن عدی بن نجار۔ یہ حضرت ابراہیم فرزند رسول خدا ﷺ کے رضاعی باپ تھے کیوں کہ ان کی بی بی ام بردہ تھیں جنھوں نیان کو دودھ پلایا تھا س ظاہر تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ براء وہی یں اور ساید وہ کوئی اور ہوں واللہ اعلم۔ انکا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)