)
ان کا تذکرہ ابو موسی نیابن مندہ پر استدراک کرنیکے لئے لکھا ہے مقاتل وغیرہسے نقل کیا ہے کہ جعفر بن ابی طالبکے ہمراہ بتیس آدمی حبش کے نبی ﷺ کے حضور میں آئے تھے اور آٹھ آدمی شام کے۔ بحیر، ابرہہ، اشرف، تمام، ادریس، ایمن، نافع، تمیم۔ پس معلوم ہوتاہے کہ ابن مندہ کے نزدیک یہ اور کوئی شخص ہیں اور نہ وہ ان کا تذکرہ بطور استدراک کے کیوں لکھتے کیونکہ بحیرا راہبکا تزکرہ ابن مندہ نے بھی لکھا ہے اور بحیرا راہباس وقت تک غالبا زندہ بھی نہیں ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)