ابو ربیعہ کے بیٹِہیں۔ انکا نام عمرو بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم ہے۔ قرشی ہیں مخزومی یں ان کا نام بحیر تھا مگر نبی ﷺ نے ان کا نام عبداللہ رکھا۔ عمرو بن عبداللہ ابن ابی ربیعہ شاعر مشہور کے والد ہیں اور خالد بن ولید اور ابوجہل بن ہشام کے چچازاد بھائی ہیں۔ ابن مندہ نے ان کا تذکرہ بحیر کے نام میں لکھاہے اور ان تینوں نے ان کا تذکرہ عبدلالہ بن ابی ربیعہ میں لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)