کنیت ان ی ابوہریرہ ہے نام ان کا مروان بن محمد نے سعید بن عبدالعزیز سے بریر نقل کیا ہے مگر کسی اور نے ان کی موافقت نہیں کی۔ ابو نعیم نے کہا ہے کہ یہ وہم ہے وہ کہنا یہ چاہتی تھی کہ ابو ہند کا نام بریر ہے (غلطی سے یہ لکھ گئے کہ ابوہریرہ کا نام بریر ہے) ابوہریرہ کے نام میں بہت اختلاف ہے ان کا زکر ان بابوں میں آئے گا جن میں ان کا نام بیان کیا گیا ہے اور پورا ذکر ان کا کنیت کے بیان میں آئے گا کیوں کہ ان کی کنیت ان کے تمام ناموں سے زیادہ مشہور ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے بیان کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)