کنیت ان کی ابوبشیرتھی۔زبیدی مجازی ہیں۔صحابی ہیں۔اوزاعی نے اورمحمد بن ولید زبیدی نے زہری سےانھوں نے صالح بن بشیربن فدیک سے روایت کی ہے کہ ان کے دادافدیک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئےاورعرض کیاکہ یارسول اللہ لوگ کہتےہیں کہ جس نے ہجرت نہیں کی وہ ہلاک ہوگاحضرت نے فرمایااے فدیک نماز پڑھاکرواورزکوۃ دیاکرواوربرائیوں کوچھوڑدواور خد کی زمین میں جہان چاہے رہو۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)