بن جندح بن بکأ بن فجیع بن عامر بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ بکائی۔ان کا شماراعراب بصرہ میں ہے کوفہ میں رہتےتھے۔عقبہ بن وہب بن عقبہ عامری بکائی نے اپنے والد سے انھوں نے فجیع عامری سے روایت کی ہے کہ وہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اورپوچھاکہ مردارکا
گوشت ہمارے لیے حلال ہے آپ نے پوچھاکہ تمھاری غذاکیاہے ہم نے کہاایک قدح صبح کوایک قدح شام کو آپ نے فرمایاسخت بھوک کی حالت میں مردارکاگوشت حلال۱؎ ہے۔ہمیں یحییٰ بن محمود نے اجازۃً اپنی سند کے ساتھ ابن ابی عاصم سے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے حسن بن علی نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے فضل بن دکین نے بیان کیاوہ کہتےتھےکہ عبدالملک بن عطأ بکائی نے ایک خط نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاہمیں دیااورکہااس کی نقل کرلواورانھوں نے کہاکہ ایمن بنت فجیع نے مجھ سے بیان کیاتھاکہ یہ خط محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافجیع اوران کے تابعین اہل اسلام کے نام تھامضمون خط کایہ تھاکہ جو مسلمان نمازپڑھیں اورزکوۃ دین اوراللہ ورسول کی اطاعت کریں اورمال غنیمت سے پانچواں حصہ اللہ کے لیے نکالتے رہیں اورخداکے نبی کی مددکریں اوراپنے اسلام کااعلان کردیں اورمشرکوں سے علیحدہ ہوجائیں وہ خدااوررسول کی امان میں ہیں ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
۱؎ یعنی جب کہ جان کاخوف ہو۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)