۔ابن اسحاق نے ایساہی بیان کیاہے اورابن ہشام نے ان کانسب اس طرح بیان کیاہے فاکہ بن بشربن فاکہ بن زید بن خلدہ بن عامر بن زریق انصاری زریق انصاری زرقی۔زریق قبیلۂ بنی جشم بن خزرج اکبرکی ایک شاخ ہے۔یہ فاکہ بدرمیں شریک تھےجیساکہ ابن اسحاق اورابن کلبی نے بیان کیاہے ۔ان کا تذکرہ ابوعمر اورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)