بن عنان بن خطمہ۔انصاری اوسی خطمی۔کنیت ان کی ابوعقبہ تھی یہ عبدالرحمن بن سعید بن فاکہ کے داداتھے۔ان سے عمارہ بن خزیمہ نے روایت کیاہے۔ہمیں ابویاسر بن ابی حبہ نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ بن احمد سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھےمجھ سے نصربن علی نے بیان کیا وہ کہتےتھے ہم سے یوسف بن خالد نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ابوجعفرخطمی نے عبدالرحمن بن عقبہ بن فاکہ بن سعد سے انھون نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادافاکہ بن سعدسے جو صحابی تھےروایت کرکے بیان کیاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن اورعرفہ کے دن اور عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے دن غسل کیاکرتے تھےفاکہ بن سعد اپنے لڑکے کو بھی ان دنوں مین غسل کرنے کا حکم دیاکرتےتھےکلبی نے کہاہے کہ یہ مہاجری ہیں حضرت علی کے ساتھ صفین میں شریک تھے اور اسی جنگ میں شہید ہوئے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)