بن مالک بن کنانہ سے ہیں۔ان کی حدیث اہل مصرسے مروی ہے۔ہمیں ابواحمد بن سکینہ نے اپنی سند کے ساتھ ابوداؤد یعنی سلیما ن بن اشعث سے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے قتیبہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے لیث نے جعفر بن ربیعہ سے انھوں نے بکربن سوادہ سے انھوں نے مسلم بن مخشی سے انھوں نے ابن فراسی سے انھوں نے اپنےوالد سے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتےتھے میں نے عرض کیاکہ یارسول اللہ میں لوگوں سے کچھ مانگ لیاکروں حضرت نےفرمایا نہیں اوراگربہت ہی ضرورت ہو تو نیک لوگوں سے سوال کیاکرو۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)