۔ابن مندہ اورابونعیم نے ان کانسب اسی طرح بیان کیاہے اورابوعمرنے اس طرح بیان کیاہے فرات بن ثعلبہ بہرانی شامی اوریہی صحیح ہے۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کازمانہ پایاتھامگران کا صحابی ہوناصحیح نہیں۔محمدبن حرب نے زبیدی سے انھوں نے سلیم بن عامر سے انھوں نے فرات بخرانی سے روایت کی ہے کہ ایک شخص نے عرض کیاکہ یارسول اللہ دوزخی کون لوگ ہیں حضرت نے فرمایاتم نے ایک بڑی بات پوچھی اس کے بعد پوری حدیث بیان کی یہ حدیث یوں بھی مروی ہے کہ فرات نے ابوعارم اشعری سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہےاورابونعیم نے کہاہے کہ بعض متاخرین نے اس حدیث کو فرات بخرانی سے روایت کیاہے مگریہ صحیح نہیں صحیح نام ان کا فرات بن ثعلبہ بہرانی حمصی ہے تابعی ہیں اورابوعمرنے کہاہے کہ فرات بن ثعلبہ بہرانی شامی کوبعض لوگوں نے صحابی لکھاہےاوربعض نے ان کی حدیث مرسل قرار دی ہے۔ان سے ضمرہ اورمہاجرفرزندان حبیب نے اورسلیم بن جبائری روایت کیاہے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)