انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پرکھاناکھایاتھا۔محمد بن سلام نے حسین بن مہران سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نے فرقدصحابی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاہے اوران کے ساتھ کھاناکھایاہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پر کھاناکھایاتھا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے مگرابونعیم نے کہاہے کہ بعض متاخرین نے ان کو ذکرکیاہےاوراس میں کچھ غلطی کی ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)