۔ربعی۔بعض لوگ ان کو تمیمی عنبری کہتےہیں۔ان کا تذکرہ صحابہ میں کیاگیاہے۔ان کی والدہ انھیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں لے گئی تھیں اس وقت ان کے گیسودرازتھےحضرت نے ان کے اوپر ہاتھ پھیرااوران کو دعادی یہ ابوعمرکاقول تھا۔اورابن مندہ نے کہاہے کہ فرقد صحابی ہیں اورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ وہمأ بنت سہل بن ملاس بن فرقد انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادافرقدسے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپناہاتھ ان پر پھیراتھا۔ابونعیم نے ان کا تذکرہ بحوالہ ابن مندہ لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)