۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاورکہاہے کہ عسکری نے ان کے اورفروہ بن مسیک کے درمیان میں فرق بیان کیاہے اورانھوں نے مجالدسےانھوں نے عامرسے انھوں نے فروہ بن مسیکہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ کیاتم کو وہ دن یاد ہےجب تمھارے قبیلہ سے اورقبیلۂ ہمدان سے لڑائی ہوئی تھی انھوں نے عرض کیاکہ ہاں یاد ہے تمام عزیزقریب اسی دن ہلاک ہوگئےتھے آپ نے فرمایاسنوجولوگ زندہ رہےان کے لیے وہ واقعہ اچھارہاعسکری نے بیان کیاہے کہ اس حدیث کوطبرانی نےفروہ بن مسکین کے نام میں روایت کیاہے اورکہاہے کہ بعض لوگ ان کس مسیکین کہتےہیں۔
میں کہتاہوں کہ یہ فروہ بن مسیکہ وہی ہیں جن کاتذکرہ اوپر ہوچکاحدیث بھی وہی ہے جوان کے تذکرہ میں گذرچکی بعض لوگ انھیں کوفروہ بن مسیکہ بھی کہتےہیں باقی طبرانی کافروہ بن مسکین لکھا یہ غلطی ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)