۔کنیت ان کی ابوالمخارق تھی۔ابوالقاسم بن ابی عبیداللہ نے کتاب العمرمیں ان کا تذکرہ لکھا ہے۔ابوامامہ باہلی نے فروہ بن قیس یعنی ابوالمخارق سے روایت کی ہےوہ کہتےتھےمیں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سےسناآپ فرماتے تھےآدمی اگرمسلمان ہو توچالیس برس تک اس کے گناہ نہیں لکھے جاتےبعداس کے اس آیت کی تلاوت فرمائی۱؎حتی اذابلغ اشدہ وبلغ اربعین سنتہ ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاورکہاہےکہ یہ اس اسنادسے حجت ثابت نہیں ہوسکتی اورآیت میں کوئی دلیل اس امرکی نہیں کہ چالیس برس تک کے گناہ نہیں لکھے جاتے۔اسی حدیث کوابوامامہ نے قیس بن قارب سے بالفاظ دیگرروایت کیاہےجس کاذکرانشاءاللہ تعالیٰ اپنے مقام میں آئےگا۔
۱؎ترجمہ۔جب وہ اپنی پختہ عمرکو پہنچ گیااورچالیس برس کاہوگیا۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)